چین میں بحری جہاز پل سے ٹکرا کر غرق، 4افراد لاپتہ

چین میں بحری جہاز پل سے  ٹکرا کر غرق، 4افراد لاپتہ

بیجنگ (اے پی پی)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے فوشان شہر میں بحری جہاز ایک پل سے ٹکرا گیا جس کے باعث 4 افراد لاپتہ ہو گئے ۔

شنہوا نیوز نے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات حادثہ اس وقت پیش آیا جب بحری جہاز جیوجیانگ پل کے ایک حصے سے جا ٹکرایا،جہاز ٹکرانے کے بعدپانی میں ڈوب گیا، بحری جہاز پر عملے کے 11 ارکان سوار تھے ،7 افراد کو بچا لیا گیاجبکہ 4 لاپتہ ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں