ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کامعاہدہ

ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب  کے مابین شراکت داری کامعاہدہ

تاشقند(صباح نیوز)سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔

 ازبکستان سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز اور انشر کیپیٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک سٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے ۔ انشر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے جبکہ خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک سٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے ۔کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعے ، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں