صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے :اقوام متحدہ

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار  افراد بے گھر ہوئے :اقوام متحدہ

موغادیشو (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا کہ نقل مکانی بنیادی طور پر تنازعات یا عدم تحفظ اور سیلاب کے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے ، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں