نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا

نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی  دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)اترپردیش میں سالے نے بہنوئی کو ڈنڈے سے بیدردی کیساتھ مارا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔

ڈاکٹرز نے زخمی ہونیوالے چندر پرکاش مشرا کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔چندر کی بیوی چھبی نے پولیس کو بتایا کہ چندر پرکاش نے میری نند کو شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینا کا وعدہ کیا تھا۔ وہ اس پر ناراض تھی ، اپنے بھائی سے شکایت کی جس نے بہنوئی کو باندھ کر ڈنڈے سے مارا۔ پولیس نے سالے سمیت 5 سسرالیوں کو حراست میں لے لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں