برطانیہ:لڑکیوں سے زیادتی پر 24 مجرموں کو 346سال قید کی سزا

برطانیہ:لڑکیوں سے زیادتی پر 24 مجرموں کو 346سال قید کی سزا

لندن (دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ میں 8 لڑکیوں سے جنسی زیادتیوں میں ملوث 24 مجرموں کو مجموعی طور پر 346سال قید کی سزا سنادی گئی۔

جنسی زیادیتوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں انیس سونناوے سے سن دو ہزار بارہ کے دوران پیش آئے تھے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزموں کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اب اٹھادی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں