مقبوضہ کشمیر:ضلع رامبن میں زمین دھنسنے لگی ،100خاندان محفوظ مقامات پر منتقل

مقبوضہ کشمیر:ضلع رامبن میں  زمین دھنسنے لگی ،100خاندان  محفوظ مقامات پر منتقل

جموں(اے پی پی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے علاقے پرنوٹ میں زمین دھنسنے لگی۔ متاثرہ خاندانوں کو عارضی طور پر کمیونٹی سنٹر رامبن منتقل کر دیا گیا۔

ابتک 100 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا 5کلومیٹر تک زمین دھنسنے سے رامبن گول سڑک بھی بند ہوگئی ہے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔ چار ایچ ٹی ٹاورز اور پانچ درجن مکانات کو نقصان پہنچا۔ بعض مقامات پر 30 میٹر تک زمین دھنس گئی ہے ،بڑی تعداد میں دیودار کے درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں