کینیڈین وزیراعظم کی خالصہ تقریب میں شرکت، پنجابی نعرے

کینیڈین وزیراعظم کی خالصہ  تقریب میں شرکت، پنجابی نعرے

اوٹاوا (دنیا نیوز، این این آئی)کینیڈا بھر میں سکھوں کی خالصتان تحریک نے زور پکڑ لیا۔خالصہ ڈے کی تقریب میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی۔

شرکا نے سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے حق اور بھارتی رہنمائوں کے خلاف نعرے لگائے ۔تقریب کی خاص بات یہ  تھی کہ اس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ نہ صرف شرکت کی بلکہ پنجابی میں نعرے بھی لگائے ۔اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے سکھوں کو بیساکھی کے تہوار کی مبارک باد دی اور کینیڈا میں رہنے والے سکھ شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امرتسر سے کینیڈا کے لیے پروازوں میں اضافہ کرنے کی نوید بھی سنائی۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھر میں خالصہ ڈے تقریبات میں آپ کے ساتھ شریک ہیں، سکھوں کی عبادتگاہوں اور کمیونٹی سینٹرز کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے ۔ کینیڈین وزیراعظم کے سامنے شرکا نے مودی سمیت بھارتی رہنمائوں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ۔واضح رہے کہ خالصا ڈے جسے بیساکھی بھی کہا جاتا ہے ، 1699 میں سکھ کمیونٹی کی بنیاد رکھے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں