پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2فیصد کمی ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق جولائی2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر13.76 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جو 2فیصدکم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر13.97 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اپریل 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.677 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو88 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ سال اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر891 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مارچ کے مقابلے میں اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نموہوئی ہے ، مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.50 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اپریل میں بڑھ کر1.67ارب ڈالر ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں