شعیب کی جانب سے خون ٹیسٹ کے ذکر پر دیپیکا آبدیدہ

شعیب کی جانب سے خون ٹیسٹ  کے ذکر پر دیپیکا آبدیدہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور 2018 کے رئیلٹی شو بگ باس 12 کی ونر فائزہ ابراہیم المعروف دیپیکا ککڑ اس وقت آبدیدہ ہوگئیں۔

 جب ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے آئندہ ہونے والے ان کے خون ٹیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ہونا ہے وہ ہوگا۔ واضح رہے کہ دیپیکا کے شوہر ٹیلیویژن اداکار شعیب ابراہیم نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ دیپیکا کے معدے میں ایک سِسٹ (گلٹی) بن گئی ہے ۔ جس کے بعد حال ہی میں انہیں ایک اور سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں