برطانیہ:سیاسی پناہ گزینوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا

برطانیہ:سیاسی پناہ گزینوں کی ملک بدری  کیلئے آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا

لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت سیاسی پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کیلئے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کرے گی۔

میڈیا کے مطابق توقع سے کچھ ہفتے پہلے ہی سیاسی پناہ گزینوں کی ملک بدری کی تیاریاں ہیں۔حکام کا منصوبہ ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر  آنے والے پناہ گزینوں کو وہیں سے حراست میں لے کر حراستی مراکزمنتقل کر دیا جائے ۔واضح رہے برطانوی وزیراعظم نے کہا تھا کہ رواں سال موسم گرما میں پناہ گزینوں کی پہلی پرواز روانڈا کیلئے روانہ ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں