اتحادیوں سے اختلافات پاکستانی نژاد سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف مستعفی

اتحادیوں سے اختلافات  پاکستانی نژاد سکاٹ لینڈ کے  وزیر اعظم حمزہ یوسف مستعفی

ایڈن برگ (دنیا مانیٹرنگ )اتحادیوں سے اختلافات کے باعث پاکستانی نژاد سکاٹش وزیر اعظم حمزہ یوسف مستعفی ہو گئے ، اپنے بیان میں حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ نئے چیف منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا۔

 سکاٹش گرین پارٹی کیساتھ شرکت اقتدار کا  معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کیلئے دباؤ تھا۔ ان کو گرین پارٹی کے علاوہ سکاٹش لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھی سامنا تھا۔سکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سے اتحاد کا امکان رد کردیا تھا۔ حمزہ یوسف نے مارچ 2023 میں فرسٹ منسٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں