امارات میں آج سے پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، ریڈ الرٹ جاری

امارات میں آج سے پھر طوفانی  بارشوں کی پیش گوئی، ریڈ الرٹ جاری

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اورریڈ الرٹ جاری کیا گیاہے ۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔دوسری طرف مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سعودی حکومت نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں