بھارتی ریاست میگھالیہ میں 3مسلمان تاجروں کو زندہ جلا دیا گیا

بھارتی ریاست میگھالیہ  میں 3مسلمان تاجروں  کو زندہ جلا دیا گیا

شیلانگ (اے پی پی)بھارت کی ریاست میگھالیہ میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے آسام کے تین مسلمان نوجوان تاجرو ں کو زندہ جلا دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے  مطابق جمال علی، نور محمد اور زاہد الاسلام کے وحشیانہ قتل کے بعد آسام میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ مسلم سٹوڈنٹ یونین آف آسام کے صدر عاشق ربانی نے بتایا کہ مسلمان نوجوان تاجر تھے اور کسی کام کے سلسلے میں آسام کے ضلع گولپارہ سے میگھالیہ جارہے تھے ، کچھ لوگوں نے انہیں روکا اوران پر حملہ کردیا۔نوجوانوں کی جلی ہوئی لاشوں کو جنگل میں عارضی قبر میں دفن کر دیا گیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں