چین:خلائی جہاز کی 31کلو تجرباتی نمونوں کے ساتھ واپسی

چین:خلائی جہاز کی 31کلو  تجرباتی نمونوں کے ساتھ واپسی

بیجنگ(اے پی پی)چین کی خلائی سائنس کے تجرباتی نمونوں کا چھٹا بیچ شینزو 17 خلائی جہاز کے ساتھ کامیابیسے واپس لایا گیا ہے ۔

ان سائنسی نمونوں کا تعلق 23 سائنسی تجرباتی منصوبوں سے ہے جن کاکل وزن تقریباً 31.5 کلو ہے ۔ یہ نمونے بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز میں منتقل کیے گئے ۔ سائنس دان امراض کی روک تھام، ادویات اور ویکسین کی ترقی کیلئے حیات نما خلیوں کے نمونوں کا مطالعہ کریں گے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں