گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان

گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (این این آئی) گوگل نے پاکستان میں 50 جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے سمارٹ سکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی  

جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کیلئے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی ، اساتذہ کی ٹرینگ کیلئے خصوصی ورک شاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔گوگل ٹیم نے سیکرٹری تعلیم سے  ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے ۔ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس سکول کا قیام، 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کیلئے ہنر کی تربیت اور ہوسٹنگ پر ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں