سعودی عرب :شدید بارش،سیلاب ،کئی گاڑیاں بہہ گئیں

سعودی عرب :شدید بارش،سیلاب ،کئی گاڑیاں بہہ گئیں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

شدید بارش کے بعد وادیوں میں سیلابی صورتحال بن گئی اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔مدینہ منورہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، اس دوران مسجد نبوی ؐ میں موجود نمازیوں نے دعائیں کیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں