چین :سڑک دھنس جانے سے 24 افراد ہلاک،30 زخمی

چین :سڑک دھنس جانے سے  24 افراد ہلاک،30 زخمی

بیجنگ (اے ایف پی )جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں کے باعث ہائی وے کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کم از کم 24 افراد ہلاک،30زخمی ہو گئے ۔

گزشتہ روز میزو شہر اور ڈابو کاؤنٹی کے درمیان سڑک کا ایک حصہ دھنس گیاجس کی وجہ سے 20 گاڑیاں پھنسگئیں جن میں کل 54 افراد سوار تھے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ بحالی کا کام جاری ہے ،ہسپتال میں زیر علاج افراد کی زندگیاں خطرے سے باہر ہیں۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں