نئی دہلی کے 100 سکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ، عمارتیں خالی کرالی گئیں

نئی دہلی کے 100 سکولوں کو بم سے  اُڑانے کی دھمکی ، عمارتیں خالی کرالی گئیں

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ ،اے پی پی)نئی دہلی کے 100 سے زائد سکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد سکول خالی کرالیے گئے ۔

دھمکی کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ، فائر سروس کے اہلکار فوراً سکولوں میں پہنچ گئے ، سکول خالی کرواکر تمام بچوں اور عملے کو گھر بھیج دیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق سکولوں کو موصول ہونیوالی دھمکی آمیز ای میلز روس سے آئیں اور یہ تمام جھوٹی تھیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں