4 ماہ :سعودی شہریوں کیلئے روزگار کے 73ہزار مواقع پید اکئے گئے

 4 ماہ :سعودی شہریوں کیلئے روزگار  کے 73ہزار مواقع پید اکئے گئے

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران نجی شعبے نے سعودی شہریوں کیلئے روزگار کے 73 ہزار مواقع پید اکئے ۔

سعودی ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے پیشہ وارانہ تربیتی کورسز پروگرام سے 2024 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 11 لاکھ سعودی شہریوں نے استفادہ کیا۔سعودی حکومت نے افرادی قوت کو فنی تربیت و روزگار فراہم کرنے کیلئے ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کو 4 ماہ کے دوران 2.13 ارب ریال فراہم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں