بنگلہ دیش:ہیٹ ویو نے ملک کے 80 فیصد حصے کو لپیٹ میں لے لیا

بنگلہ دیش:ہیٹ ویو نے ملک کے  80 فیصد حصے کو لپیٹ میں لے لیا

ڈھاکہ(اے پی پی)بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے ملک کے 80 فیصد حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ گزشتہ ماہ گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں ہیٹ سٹروک سے کم از کم 11 اموات کی تصدیق ہوئی ہے ۔واضح رہے ڈھاکہ میں کئی دنوں تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا ہے ۔ بنگلہ دیش میں اپریل میں اوسطاً 130.2 ملی میٹر بارش ہوتی ہے لیکن اس سال اپریل میں اوسطا ًایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں