امارات کا 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

امارات کا 16 سال کے بچوں  کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ماہ دبئی کے شہزادہ شیخ حمدان بن محمد کی جانب سے کم عمر بچوں کو امام بننے کے حوالے سے نئے پراجیکٹ امام الفارج کا اعلان کیا گیا تھا۔اسلامک افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل احمد درویش کا کہنا تھا اس اقدام کا مقصد دبئی کی مساجد میں نوجوان آئمہ کو لانا ہے ۔امام الفارج پراجیکٹ کے تحت 16 سال سے 21 سال تک کے درمیان کے بچے چار ماہ کے عرصے میں ٹریننگ حاصل کریں گے، جنہیں مختلف مساجد میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں