بھارت:گیمنگ زون میں آتشزدگی 9 بچوں سمیت 30افراد ہلاک

بھارت:گیمنگ زون میں آتشزدگی  9 بچوں سمیت 30افراد ہلاک

گاندھی نگر(اے ایف پی)بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں آگ بھڑک اٹھی ، 9 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔

 پولیس نے گیم زون کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق آگ گیمنگ زون کے اندر ایک عارضی حصے میں لگی۔ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے ہلاک شدگان کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں