یونان :پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان گرفتاری کے بعد جیل سے رہا

یونان :پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان  گرفتاری کے بعد جیل سے رہا

ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کی بدولت یونان کی حکومت نے جیل سے رہا کردیا۔۔۔

 وہ کٹرینی سے ایتھنز روانہ ہوگئیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مونا خان کی یونان کی جیل سے رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ایتھنز کے لئے روانہ ہوئی ہیں، جہاں وہ اپنے بیٹے کے پاس جائیں گی۔ سفارت خانہ حکام نے گزشتہ روز مونا خان سے جیل میں ملاقات کی تھی، دفتر خارجہ نے سفارت خانے کے ذریعہ معاملہ یونانی حکام سے اٹھایا تھا۔یاد رہے کہ ایتھلیٹ مونا خان کو مبینہ طور پر ماؤنٹ اولمپیئس پر پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں