مصر:امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل سیریل کلر کا 5 افراد کو قتل کرنیکا اعتراف

مصر:امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل  سیریل کلر کا 5 افراد کو قتل کرنیکا اعتراف

قاہرہ(این این آئی)مصر میں پورٹ سعید اور اسماعیلیہ میں 3 خواتین کو قتل کرنے اور ان کی لاشیں صحرائی علاقوں میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے سیریل کلر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 5 افراد کو قتل کیا ہے۔

 40 سالہ کریم ایم ایم پر مصر میں متعدد لڑکیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم نے ابتدائی اعتراف میں کہا کہ اس نے ایک امریکی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے اور وہ بطور استاد کام کرتا رہا ہے ۔ سفاک قاتل نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ کیفے اور نائٹ کلبوں کے ذریعے مقتولین سے ملا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں