چین : 4امریکی اساتذہ پر چاقو سے حملہ ،مشتبہ شخص گرفتار

چین : 4امریکی اساتذہ پر  چاقو سے حملہ ،مشتبہ شخص گرفتار

بیجنگ ،واشنگٹن (اے ایف پی)چین میں پولیس نے چار امریکی یونیورسٹی انسٹرکٹرز پر چاقو سے حملہ کرنیوالے ایک مشتبہ شخص کوگرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق جلن شہر میں پیر کے روز ایک شخص نے چار امریکی یونیورسٹی  انسٹرکٹرز پر چاقو سے حملہ کیاتھا ،اسی روز 55سالہ مشتبہ شخص مسٹرکیوئی کو حراست میں لیاگیاہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو چار امریکی اساتذہ پرچاقو سے حملے پر شدید تشویش ہے ، امریکی سفارت کاران امریکیوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے جبکہ مناسب قانونی کارروائی بھی کی جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں