انڈونیشیا:جعلی رسیدیں دیکر 3 ماہ تک مفت کھانا کھانے والا پاکستانی گرفتار

انڈونیشیا:جعلی رسیدیں دیکر 3 ماہ تک  مفت کھانا کھانے والا پاکستانی گرفتار

بالی (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں جعلی رسیدیں دیکر 3 ماہ تک مفت کھانا کھانے والے پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا۔

جزیرے بالی کے علاقے بادونگ میں واقع ریستوران کو 32 سالہ پاکستانی کی جانب سے جعلی رسیدوں کے باعث تقریباً پانچ لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپوں کا نقصان ہوا۔پولیس نے ایک تحریری بیان میں پاکستانی شہری کا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ملزم کی جانب سے دھوکہ دہی 16 اپریل سے سات جون تک جاری رہی۔پولیس کا کہنا تھا ملزم کو پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں