دنیا کا مختصر ترین اور مکمل فعال ایکسکیویٹر،ہتھیلی میں سما سکتا

دنیا کا مختصر ترین اور مکمل فعال ایکسکیویٹر،ہتھیلی میں سما سکتا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)دنیا کا مختصر ترین یا سب سے چھوٹا اور مکمل طور پر فعال ایکسکیویٹر آپکی ہتھیلی میں سما سکتا ہے ۔

نینو ٹریکس N320 ایک مختصر ترین ریموٹ کنٹرول ایکسکیویٹر ہے جو کہ اصل ایکسکیویٹر کا صرف 1/64سائز پر مبنی ہے ۔ سوال کیا جا رہا ہے کہ اتنا مختصر ایکسکیویٹر کیوں بنایا گیا ہے ؟،نینو ٹریکس کے بانی جوناتھن ایبٹ کے مطابق یہ اس وقت شروع ہوا جب چند سال قبل انہوں ں نے یوٹیوب پر ایک شوقین گروپ کے بارے میں ویڈیو دیکھی، جنھیں چھوٹے سے لیکن فعال ایکسکیویٹر سے کھیلنا پسند تھا۔جوناتھن کے مطابق انہوں نے CAD کی پریکٹس کی اور ایک تھری ڈی پرنٹر خریدا۔ اسکے بعد باقی سب کچھ تاریخ ہے اور انہوں نے ایکسکیویٹر کامیابی سے بنایا۔ اس نینو ٹریکس این 320 کو کک اسٹارٹر، امریکن پبلک بینیفٹ کارپوریشن کے تحت شروع کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں