مرکنٹائل ایکسچینج میں 33ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 33ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 33ارب روپے کے سودے ہوئے ۔

گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 27507 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت18.011ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.497ارب روپے ،کرنسیزبذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.447ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت.2.543ارب روپے اورپلاٹینم کے سودوں کی 2.178بلین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں