ٹیکسپو میں 91کروڑ ڈالر کے معاہدے طے ،زبیرموتی والا

ٹیکسپو میں 91کروڑ ڈالر کے معاہدے طے ،زبیرموتی والا

کراچی(بزنس ڈیسک)بین الاقوامی ٹیکسپو نمائش کے 3 روز میں 91 کروڑ ڈالر مالیت کے برآمدی معاہدے طے پاگئے ۔

۔یہ بات چیئرمین ٹڈاپ زبیر موتی والا نے جمعہ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسپو کو مقامی اور عالمی سطح پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے ، 3 روز میں 10 معاہدے ہوئے ہیں۔نمائش میں 60 ملکوں کے 523 مندوبین پاکستان آئے ، پہلی بار لاطینی امریکا اور برازیل کے خریدار ٹیکسپو نمائش میں آئے ، غیرملکیوں نے مقامی صنعتوں کے دورے بھی کیے اور صنعت کاروں کے ساتھ کاروبار ی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت جام کمال خان کا اس نمائش میں اہم کردار رہا، مجموعی طور پر یہ ایک انتہائی خوش آئند تجربہ رہا ،ہم آئندہ سال بھی ٹیکسپو کو کو مزید بہتر کرکے منعقد کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکسپو میں غیرملکیوں نے پرانے کپڑے ، ویسٹ سے تیار ہونے والے یارن کو پسند کیا، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی جنگ میں جیت ٹڈاپ کا ہدف ہے ۔ایک سوال کے جواب میں زبیر موتی والا نے کہا کہ ائرپورٹ واقعے کے بعد چینی وفد کیلئے انکی حکومت نے پروٹوکولز وضع کیے تھے ۔ چینی وزیر اعظم ایس سی او سمٹ میں آئے تھے اس سے ماحول ساز گار ہوا، نمائش میں چین کے 24 رکنی وفد نے شرکت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم ہونے کی بات ہے ، شرح سود میں کمی سے ماحول سازگار ہوگا۔بھارت سے تجارت کا معاملہ سیاسی قیادت کو کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں