فارما سیکٹرکی برآمد ات 3ارب ڈالرتک لے جاسکتے ہیں،توقیرالحق

 فارما سیکٹرکی برآمد ات 3ارب ڈالرتک لے جاسکتے ہیں،توقیرالحق

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین توقیرالحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت معاونت کرے تو فارما سیکٹرکی برآمد 3ارب ڈالرتک لے جانا ممکن ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں فارماسیوٹیکلزکی برآمدات 34 کروڑ10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ملک میں فارماسیوٹیکلز کی 95 فیصد پیداوار مقامی ہے ۔توقیرالحق نے کہا کہ اگرحکومت ہماری معاونت کرے تو اسے ہم 3 ارب ڈالرسے زائد تک لے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں اس وقت فارما سیکٹر کی برآمد 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔چیئرمین نے مزید بتایا کہ جیسے اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی شعبے سے وابستہ لوگوں کو سہولت دینے کیلئے خصوصی زرمبادلہ اکاؤنٹس میں ان کی برآمدی آمدنی کے 35 فیصد تک برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ، ایسے ہی فارما شعبے کیلئے بھی سہولیات دی جائے تو اس سے ایکسپورٹ میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں