ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا800روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا800روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 800روپے سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر20پیسے کی کمی سے 277.64روپے پر آگیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17پیسے کی کمی سے 278.62روپے کا ہوگیا، اسی طرح یورو59پیسے کے اضافے سے 300.79 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 22پیسے کی کمی سے 360.45 روپے پرآگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2,726 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے پر آگیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے ہوگیا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں