ڈی آر کانگو :مسلح افراد کا حملہ بچوں،خواتین سمیت 36ہلاک

ڈی آر کانگو :مسلح افراد کا حملہ  بچوں،خواتین سمیت 36ہلاک

بونیا(اے ایف پی)افریقی ملک ڈی آر کانگو میں سونے سے مالا مال اتوری صوبے کے ایک گاؤں میں مسلح ملیشیا نے حملہ کر کے بچوں اور خواتین سمیت 36افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ ٖفائرنگ سے متعدد لوگ زخمی ہو گئے ۔

انتظامی مرکز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قتل عام کو روکنے کیلئے کانگو کی فوج بہت دیر سے پہنچی،یاد رہے 1999سے اب تک صوبہ اتوری میں فرقہ وارانہ تشدد سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں