بھارت:بین المذاہب شادی سے انکار پر مسلمان قتل

بھارت:بین المذاہب شادی سے انکار پر مسلمان قتل

ممبئی (اے پی پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے بین المذاہب شادی سے انکار پر مسلمان کو قتل کر دیا ۔

 پولیس کے مطابق ذاکرمیاں شیخ کی طرف سے بیٹی کی بین المذاہب شادی کی مخالفت کرنے پر ایک ہندو نوجوان اور اس کے دو ساتھیوں نے اس کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ملزم اویناش خیرٹ کی قیادت میں ہندوؤں کا ایک گروپ ان کے گھر میں گھس آیا اور ذاکر میاں شیخ اور گھر میں موجود دو خواتین سمیت مکینوں کو پیٹنا شروع کردیا۔ ذاکر میاں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے اگلے روزدم توڑدیا۔ پولیس نے بتایا کہ اویناش زبردستی ذاکرمیاں کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ملزموں نے تیز دھار چیز اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں