کریمیا پر یوکرین کا میزائل حملہ، 3افراد ہلاک، 124 زخمی

کریمیا پر یوکرین کا میزائل حملہ، 3افراد ہلاک، 124 زخمی

ماسکو (اے ایف پی) روس کے زیر قبضہ جزیرہ نما کریمیا کے ایک شہر پر اتوار کو یوکرین کے میزائل حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک اور 124 زخمی ہو گئے ۔

حکام کے مطابق کم از کم ایک میزائل کو فضائی دفاع کے ذریعے روکاگیا۔ سیواستوپول کے گورنر میخائل رضاوژائیف نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ دو بچے اور ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے ،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ روسی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ 124 افراد زخمی ہوئے جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین نے حملے میں امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔انہوں نے کلسٹر گولہ بارود استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ماسکو کے ساتھ ملحقہ کریمیا پر مہلک حملے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں