دلائی لامہ گھٹنے کے علاج کے لیے امریکا پہنچ گئے

دلائی لامہ گھٹنے کے علاج  کے لیے امریکا پہنچ گئے

نیویارک(اے ایف پی)تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ گھٹنے کے علاج کیلئے نیویارک پہنچ گئے ، ہزاروں پیروکاروں نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

 دلائی لامہ کے سینکڑوں پیروکار مین ہٹن ہوٹل کے باہر سخت گرمی میں اپنے روحانی پیشوا کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوئے ۔یاد رہے پچھلے ہفتے امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینئر امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے دلائی لامہ سے دھرم شالہ میں ملاقات کی، جس پر چین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں