شمالی کوریا نے کچرے سے بھر ے مزید 350غبارے جنوبی کوریا بھیج دئیے

شمالی کوریا نے کچرے سے بھر ے مزید 350غبارے جنوبی کوریا بھیج دئیے

سیول (اے ایف پی)شمالی کوریا نے گزشتہ روز کچرے سے بھرے ہوئے تقریبا ؍ً350 غبارے جنوبی کوریا بھیج دئیے جن میں سے 100کے قریب غبارے شمالی گیونگگی صوبے اور سیول میں گرے ۔

جنوبی کورین فوج کا کہناہے کہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے ٹِٹ فار ٹیٹ پروپیگنڈا مہم جنم لے رہی ہے ، غباروں سے منسلک تھیلوں میں زیادہ تر  کاغذی فضلہ موجود تھا جو عوام کیلئے کوئی حفاظتی خطرہ نہیں تھا۔جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا ہے ہماری فوج اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مستحکم تیاری کو  برقرار رکھے گی کہ شمالی کوریا کسی بھی حالت میں جنوبی کوریا کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کرے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے ۔شمالی کوریا پہلے ہی ایک ہزار سے زیادہ غبارے بھیج چکا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں