چین نے سابق وزیر دفاع کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

چین نے سابق وزیر دفاع کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

بیجنگ(اے ایف پی)چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے رشوت سمیت دیگر جرائم کے الزامات سامنے آنے کے بعدسابق وزیر دفاع لی شانگ کو پارٹی سے نکال دیا ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق لی شانگ کو گزشتہ سال اکتوبر میں صرف سات ماہ کی ڈیوٹی کے بعد  معزول کر دیا گیا تھا، ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لی کے پیشرو وی فینگے کو بھی بدعنوانی کے الزام میں پارٹی سے نکال کر استغاثہ کے حوالے کیاگیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں