چھتیس گڑھ میں عیسائیوں پر حملہ مذہب ترک نہ کرنے پر دھمکی

چھتیس گڑھ میں عیسائیوں پر حملہ  مذہب ترک نہ کرنے پر دھمکی

رائے پور (اے پی پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بجرنگ دل کے ہندوتوا غنڈوں نے عیسائی خاندانوں پر حملے کیے اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہندو توا غنڈوں نے عیسائیوں کو مذہب تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے ریاست کے جگدل پور گاؤں میں عیسائیوں کی زمینوں پر بھی قبضہ کیا اور انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں