پرتگال میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

پرتگال میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

لزبن(اے ایف پی) پرتگال کے ساحل پر ماہی گیروں کی ایک کشتی ڈوبنے سے تین افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہیں جبکہ عملے کے 11 ارکان کو بچا لیا گیا۔۔

 حکام نے بتایاکہ کشتی لزبن کے شمال میں مارینہ گرانڈے کے ساحلوں سے دو کلومیٹر دور تباہ ہوئی ۔ کشتی کے مالک انتونیو لی نے میڈیا کو بتایا کہ کشتی اپنی سرگرمیاں جاری  رکھے ہوئے تھی کہ اچانک الٹ گئی۔ ہمیں وجوہات کا علم نہیں، کشتی پر سوار زیادہ تر ماہی گیروں کا تعلق ساحلی شہر فیگیرا دا فوز سے تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں