جنوبی افریقا:16سال کی عمر میں بینک لوٹنے ولا سابق گینگسٹر وزیر کھیل بن گیا

جنوبی افریقا:16سال کی عمر میں بینک  لوٹنے ولا سابق گینگسٹر وزیر کھیل بن گیا

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا میں 16 سال کی عمر میں بینک لوٹنے والا سابق گینگسٹر گائٹن مکینزی وزیر کھیل بن گیا۔

جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا نے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں اپنی جماعت کی اکثریت کھونے کے بعد جب ایک   اتحادی حکومت قائم کی تو انہوں نے پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو بھی وزارت کا عہدہ سونپا۔ یاد رہے سابق گینگسٹر گائٹن پہلے ایک نائٹ کلب کا مالک بنا، پھر سیاست دان اور اب حکومت کا حصہ بنتے ہوئے وزارت کے عہدے تک پہنچ گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں