انڈونیشیا :اژدھے نے خاتون کو نگل لیا، پیٹ سے لاش برآمد

انڈونیشیا :اژدھے نے خاتون  کو نگل لیا، پیٹ سے لاش برآمد

مکاسر(اے ایف پی )انڈونیشیا کے سائٹبا گاؤں میں 36 سالہ سریاتی کو اژدھا نگل گیا ۔رپورٹس کے مطابق خاتون دوائی خریدنے کیلئے منگل کے روز گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔ واپس نہ لوٹنے کے بعد رشتے داروں نے تلاش شروع کر دی ۔۔

 کچھ دیر بعد شوہر کو گھر سے 500 میٹر دور اہلیہ کے کپڑے اور چپل مل گئی۔بعدازاں کچھ ہی فاصلے پر ایک سانپ کو دیکھا گیا جس کا پیٹ بہت زیادہ پھولا   

ہوا تھا، گاؤں کے لوگوں نے اژدھے کا پیٹ کاٹ کر لاش باہر نکال لی۔یاد رہے گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک اژدھا خاتون کو نگل گیا تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں