سنگاپور :ریپ کے مجرم کو17 سال قید اوربید سے مارنے کی سزا

سنگاپور :ریپ کے مجرم کو17  سال قید اوربید سے مارنے کی سزا

سنگا پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور میں جاپانی ہیئر ڈریسر کو ریپ کا جرم ثابت ہونے پر17سال قید ،20مرتبہ بید سے مارنے کی سزا سنادی گئی ۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق مجرم نے 20 سالہ یونیورسٹی طالبہ کو فلیٹ پر لے جاکر اس کا ریپ کیا اور ویڈیو بناکر اپنے دوست کو بھیجی۔واضح رہے سنگاپور میں بید سے مارنے کی متنازعہ جسمانی سزا توڑ پھوڑ کرنے ، چوری اور منشیات فروشی کے جرائم میں دی جاتی ہے ۔ پہلی مرتبہ 1994 میں امریکی شہری کو توڑ پھوڑ کے جرم میں 6 مرتبہ بید سے مارنے کی سزا سنائی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں