بھارت :ہندوتوا بلوائیوں کے وحشیانہ تشددسے اما م مسجد قتل

بھارت :ہندوتوا بلوائیوں کے  وحشیانہ تشددسے اما م مسجد قتل

رانچی (اے پی پی)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندوتوا بلوائیوں نے امام مسجد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

 مولانا اکبر حسین پر ہندو توابلوائیوں نے ضلع رانچی کے قصبے ڈمکا میں اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد سے واپس آرہے تھے ۔ بلوائیوں نے اکبر حسین پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر ان پر وحشیانہ تشدد شروع کیا۔ راہگیروں نے مولانا کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں