برطانوی وزیراعظم نے تارکین کا بے دخلی منصوبہ ختم کردیا

برطانوی وزیراعظم نے تارکین کا بے دخلی منصوبہ ختم کردیا

لندن(اے ایف پی ،رائٹرز)برطانوی وزیراعظم نے غیر قانونی تارکین وطن کا بے دخلی منصوبہ ختم کردیا۔

کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ تبدیلی کیلئے بے چین ہوں ،ترقی ان کی حکومت کا نمبر ون مشن ہو گا ،ہمارے پاس وقت کم جبکہ کام بہت زیادہ ہے ،پارٹی نے بھاری اکثریت سے انتخابی کامیابی حاصل کی۔بادشاہ چارلس سوم کی طرف سے حکومت بنانے کی دعوت دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی، میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو روانڈا بھیجا جانا تھا۔ لیبر پارٹی نے منصوبے کو ختم کرنے کی تجویز کو اپنے منشور کا حصہ بنایا تھا جس کے بعد 52 ہزار سیاسی پناہ گزین روانڈا جانے سے بچ گئے ۔رپورٹ کے مطابق روانڈا منصوبے پر برطانوی حکومت ابتک 310 ملین پاؤنڈ خرچ کرچکی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں