ملک کی قیادت اور ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے مجھ سے زیادہ اہل کوئی نہیں:بائیڈن

ملک کی قیادت اور ڈونلڈ ٹرمپ  کو شکست دینے کیلئے مجھ سے  زیادہ اہل کوئی نہیں:بائیڈن

واشنگٹن (اے پی ،رائٹرز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کرنے اور۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے ان سے زیادہ اہل کوئی نہیں۔انہوں نے ایک  انٹرویو میں کہا کہ وہ نومبر میں اپنے ریپبلکن حریف کو شکست دے سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی دوڑ میں رہنا وائٹ ہاس میں ڈیموکریٹس کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ؟، صحافی کے سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ صدر بننے یا اس دوڑ میں رہنے کیلئے ان سے زیادہ کوئی اہل ہے ۔ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق خدشات کو بھی مسترد کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں