ایران :نومنتخب صدر آئندہ ماہ عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ایران :نومنتخب صدر آئندہ ماہ  عہدے کا حلف اٹھائیں گے

تہران(اے ایف پی)ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان آئندہ ماہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق صدر کی حلف برداری کی تقریب 4 یا 5 اگست کو منعقد ہوگی۔۔

مسعود پزشکیان نویں صدر کے طور پرپارلیمنٹ کے  سامنے حلف اٹھائیں گے ۔دوسری جانب نومنتخب صدر نے کہا ہے کہ اپنے ملک کو رکاٹوں،چیلنجز اور بحران سے نکالنا مستقبل میں ایک بڑا امتحان ہو گا۔انہوں نے امام خمینی کے مزار پر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے عوام کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ان کے تحفظات کو غور سے سنیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں