سری لنکا :مذہبی اجتماع کے دوران ہاتھی مشتعل، 13 ہندو یاتری زخمی

سری لنکا :مذہبی اجتماع کے دوران  ہاتھی مشتعل، 13 ہندو یاتری زخمی

کولمبو(اے ایف پی،آئی این پی )سری لنکا میں مذہبی اجتماع کے دوران ہاتھی مشتعل ، 13 ہندو یاتری زخمی ہو گئے ۔

ہندو تہوار کے دوران بپھرے ہاتھی سے خود کو بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے یاتری آپس میں ٹکرانے سے زخمی ہوئے ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ رکھوالے نے بپھرے ہاتھی کو دم سے پکڑ کر قابو کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا،ویڈیوز میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں