فرانس :سالگرہ تقریب میں فائرنگ ، شوٹر سمیت 4افراد ہلاک

فرانس :سالگرہ تقریب میں  فائرنگ ، شوٹر سمیت 4افراد ہلاک

پیرس(اے ایف پی)فرانس کے گاؤں ایسپیناس ووزیل میں ایک شخص نے سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ کر دی، شوٹر سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے اپنے پڑوس میں پارٹی کے مہمانوں پر گولیاں چلائیں، حملے میں اپنی سالگرہ منانے والا نوجوان اور اس کا والد بھی ہلاک ہوگیا۔ ایسپیناس ووزیل کے میئر نے بتایا کہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ حملے کی وجہ کیا ہے ؟، ایک شخص کیسے کنٹرول کھو دیتا ہے اور ایسا کچھ کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں