صومالیہ:کار بم دھماکا، یورو کپ فائنل دیکھنے والے 9فٹبال شائقین ہلاک

صومالیہ:کار بم دھماکا، یورو کپ فائنل  دیکھنے والے 9فٹبال شائقین ہلاک

موغادیشو(اے ایف پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں یورو 2024 کا فائنل دیکھنے والے فٹ بال شائقین سے کھچا کھچ بھرے ایک کیفے میں کار بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے ۔۔۔

 قومی سلامتی کے ادارے کے اہلکار محمد یوسف نے بتایا کہ دھماکے میں نو شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں ، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، صومالیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ حملہ القاعدہ سے منسلک الشباب کے جہادیوں نے کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں