ارسلا واندرلین ایک بار پھر یورپی کمیشن کی صدر منتخب

ارسلا واندرلین ایک بار پھر  یورپی کمیشن کی صدر منتخب

برسلز(اے ایف پی ،رائٹرز)ارسلا واندرلین ایک بار پھر یورپی کمیشن کی صدر منتخب ہو گئیں۔

گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ میں توثیق کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے 401 ووٹ حاصل کیے ،284 نے ان کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔وہ پہلی بار جولائی 2019 میں منتخب ہوئی تھیں۔پارلیمنٹ سے توثیق کے بعد منتخب صدر رکن ممالک کے سربراہوں کو باضابطہ خطوط بھیجیں گی جس میں انہیں یورپی کمشنر کے عہدوں کیلئے اپنے امیدواروں کو پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ پارلیمنٹ موسم گرما کے بعد متعلقہ کمیٹیوں میں نامزد افراد کی سماعت کا اہتمام کرے گی۔ اس کے بعد کمشنروں کے مکمل کالج کی پارلیمنٹ سے توثیق کی ضرورت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں